اسرائیل نے آذربائیجان کے ساتھ فوجی تعاون کے ایک بڑے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ اس سمجھوتےکے تحت اسرائیل آذربائیجان سے ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کا جنگی سازو سامان بالخصوص فضائیہ کے لیے جنگی جہاز خریدے گا۔
اسرائیل کے فوج کے مقرب سمجھے جانے والے عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دفاعی معاہدے کے مطابق آذربائیجان تل ابیب کو بغیر پائلٹ کے اڑنے والے(جاسوس) ڈرون طیارے، جدید ٹیکنالوجی اور دیگر جنگی سامان فراہم کرے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل آذربائیجان سے اپنے بیرون ملک کام کرنے والے خفیہ ادارے”موساد” کے اڈے کے لیے جگہ بھی حاصل کرے گا۔ موساد کا یہ اڈا ایران کی سرحد سے کچھ ہی فاصلے پر بنایا جائے گا جس میں موساد کے درجنوں جاسوس رکھے جائیں گے۔
ادھر ایک دوسری پیش رفت میں انگولا کا ایک اعلیٰ سطحی وفد حال ہی میں اسرائیل پہنچا ہے۔انگولائی وزیر مالیات کی سربراہی میں آنے والے وفد کا مقصد بھی دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین