مغربی کنارے کے سب سے بڑے شہر الخلیل کے ٹاؤن بیت عوا کی بلدیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے ٹاؤن میں چھ فلسطینی گھروں کے مالکان کو اپنے گھر اپنے ہاتھوں سے منہدم کرنے کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
بلدیہ کے ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے چھ گھروں کو گرانے کے احکامات اس دعوے کی بنا پر صادر کیے کہ یہ اراضی صہیونی حکومت کی ہے کیونکہ یہ علاقہ مغربی کنارے کو 48ء کے مقبوضہ فلسطین اور مشرقی القدس سے جدا کرنے کے لیے بنائی جانے والی دیوار کے قریب واقع ہے۔
جن افراد کو گھر مسمار کرنے کا کہا گیا ان میں عدنان، راسم، عبدالرسول، عونی اور عیسی سویطی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتوں کے دوران اس ٹاؤن کے قریب مختلف دیہاتوں کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کے نوٹسز جاری کر چکی ہے۔ صہیونی فورسز نے ان علاقوں کو اسرائیلی ممنوعہ فوجی علاقہ قرار دیکر فلسطینیوں کو علاقہ خالی کرنے کا کہا تھا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
