• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے مصری سرحد کے قریب میزائل شکن نظام نصب کر دیا

پیر 20-08-2012
in فلسطین
0
plf mizzile
0
SHARES
0
VIEWS

سن 1948ء میں فلسطین پر قبضہ کر کے بنائی گئی صہیونی ریاست اسرائیل نے مصر سے ملحق اپنی سرحد کے ساتھ راکٹوں کو روکنے اور انھیں تباہ کرنے کے لیے آئرن ڈوم نامی فضائی دفاعی نظام نصب کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی ایک خاتون ترجمان کے مطابق گذشتہ ہفتے مصر کی سرحد کے نزدیک واقع قصبے ام رشراش (ایلات) میں دو راکٹ گرنے کے بعد اس فضائی دفاعی نظام کی تنصیب کی گئی ہے۔
خاتون ترجمان نے بتایا کہ آئرن ڈوم بیٹری کو فی الوقت تجرباتی طور پر ام رشراش میں نصب کیا گیا ہے لیکن ترجمان نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔راکٹ شکن دفاعی نظام مخالف سمت سے آنے والے راکٹوں کو روکنے اور انھیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکا میں قائم سائٹ انٹیلی جنس گروپ کی اطلاع کے مطابق ایک اسلامی مزاحمتی گروپ انصارالمقدس نے اسرائیل کے ساحلی سیاحتی شہر امرشراش کی جانب دو گراڈ راکٹ فائر کرنے کی ذمے داری قبول کی تھی۔ اس گروپ نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ دونوں گراڈ راکٹ شہر کے آبادی والے حصے میں گرے ہیں۔ بدھ کی رات اسرائیلی پولیس نےاطلاع دی تھی شہر میں دو راکٹ گرنے کے نتیجے میں دھماکے ہوئے تھے۔ان کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ یہ مصر کے علاقے جزیرہ نما سیناء سے فائر کیے گئے تھے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.