قابض اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرسے پانچ خواتین کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ مسجد اقصیٰ سے باہر نکل رہی تھیں۔ حراست میں لی جانے والی پانچوں خواتین قبلہ اول کے دفاع کے لیے سرگرم گروپ میں شامل ہیں اور انہیں اصطلاحا’’مرابطات‘‘ کہا جاتا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ کے ان خارجی دروازوں کو گھیرے میں لے رکھا تھا جن سے خواتین قبلہ اول سے باہر آتی ہیں۔ خواتین کے باہر آتے ہی انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار کی گئی خواتین میں سے دو کی شناخت لطیفہ مخیمر، خدیجہ خویص کے ناموں سے کی گئی ہے۔ گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاحال ان کی گرفتاری کی وجوہ معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
