اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے سب سے بڑے شہر الخلیل میں سے گرفتار کیے گئے متعدد فلسطینیوں کو رہا کر دیا ہے۔ رہا کیے جانے والوں میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر فواد قاسمی
اور زیاد جواد قواسمی بھی شامل ہیں۔ الخلیل میں ایک فدائی کارروائی میں شریک القسام بریگیڈ کے کمانڈرز کو ساڑھے نو سالہ حراست کے بعد آزادی ملی ہے۔
اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے الخلیل کے بیت عوا ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے محمد مسالمہ اور مھند ھیمونی کو بھی نو ماہ حراست کے بعد رہا کیا ہے۔ دیگر رہا ہونے والوں میں عبد الفتاح جربونی دو سال انتظامی حراست جبکہ فادی اغنیمات آٹھ ماہ کی انتظامی قید کے بعد آزاد ہوئے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
