• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے صحابہ و تابعین کی قبروں پرہوٹل اور مکانات تعمیرکرنا شروع کر دیے

منگل 14-07-2015
in فلسطین
0
plf hotel-houses
0
SHARES
2
VIEWS

اسرائیل کے ایک عبرانی اخبار”ہارٹز” نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے چپکے سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے ایک تاریخی قبرستان کی زمین پرہوٹل اور یہودی آباد کاروں کے لیے رہائیشی فلیٹس کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکومت کے زیرانتظام پلاننگ وہائوسنگ” کمیٹی کی جانب سےایک ہفتہ قبل بیت المقدس میں والے اجلاس میں "زیتون الملک” قبرستان پر 192 رہائشی مکانات اور 480 کمروں کا ایک پنج ستارہ ہوٹل تعمیر کرنے کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں "زیتون الملک” نامی قبرستان تاریخی قبرستان” مامن اللہ ” کا حصہ ہے۔ اس قبرستان میں کئی جلیل القدر صحابہ کرام، تابعین، تبع تابعین اور بزرگان دین کی آخری آرام گاہیں ہیں۔

اخباری رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے "زیتون الملک” قبرستان میں تعمیراتی کام کا ٹھیکہ”عیدان” نامی ایک تعمیراتی کمپنی کودیا ہے۔ یہ کمپنی بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کے کئی دوسرے منصوبوں پربھی پہلے سے کام کررہی ہے۔

عبرانی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بلدیہ "زیتون الملک” قبرستان پر ہوٹل اور رہائشی مکانات کی تعمیر پرپچھلے کئی سال سے غور کررہی تھی لیکن اسے مرکزی حکومت کی طرف سے گرین سگنل مل گیا ہے جس کےبعد وہاں پر تعمیرات شروع کی جا رہی ہیں۔

اسرائیلی حکومت کے منصوبوں کے مطابق زیتون الملک اور مامن اللہ قبرستانوں میں مجسٹریٹ عدالت اور مرکزی عدالتوں کے دفاتر قائم کرنے کی اسکیم بھی شامل ہے۔ اس سے قبل مامن اللہ قبرستان میں ایک میوزیم تعمیر کیا جا چکا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.