مغربی کنارے کی یہودی بستی ’’بتاح تکفا‘‘ کی ایک عسکری عدالت نے فلسطین کے معروف شہید رہنما یحیی عیاش کے چچا ، ساٹھ سالہ الحاج عطا عیاش کی مدت حراست میں توسیع کردی ہے۔ انہیں گزشتہ ہفتے کے روز اردن سے واپسی پر ملک حسین بریج سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
اسیر عطا کے وکیل نے بتایا کہ صہیونی عدالت نے ان کے موکل پر دو الزام عائد کیے ہیں، ایک ان کا اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے تعلق اور دوسرا شہید یحیی عیاش کے رشتہ داروں کو رقوم کی فراہمی۔
اس موقع پر اسیر عطا نے حماس کے ساتھ اپنے تعلقات کی نفی کی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہید یحیی عیاش کے اہل خانہ کو ان کی جانب سے رقوم کی منتقلی انسانی بنیادوں پر تھی اور وہ اپنے رشتے داروں کی مالی مدد کرتے تھے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
