اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے القدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مجلس قانون ساز ابو طیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہیں پہلے ہی رام اللہ بے دخل کیا جا چکا تھا، جہاں کفر عقب کے علاقے میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
اسرائیلی اہلکاروں نے پہلے گھر کا محاصرہ کیا اور پھر انہیں زبردستی باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔ یاد رہے کہ ابو طیر 25 سال سے زائد اسرائیلی جیلوں میں گزار چکے ہیں، انہیں08 اکتوبر 2010 کو القدس سے بے دخل کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے اس وقت 14 اراکین پارلیمان اور وزراء کو گرفتار کر رکھا ہے۔ اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور بین الاقوامی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کے حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
