• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے جنگ بندی توڑ دی، غزہ پر فضائی حملے جاری، متعدد افراد زخمی

جمعرات 05-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1245
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے سنہ 2014ء کو مصر کی ثالثی کے تحت طے پائی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئےغزہ پرحملے جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج جمعرات کو بھی علی الصباح مشرقی غزہ کی الزیتون کالونی میں ایک فیکٹری پربمباری کی جس کے نتیجے میں ایک معمر شہری سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو علی الصباح صہیونی فوج نے الزیتون کالونی میں دھات سازی کی ایک فیکٹری کو بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 65 سالہ الحاج حسن حسنین نامی شہری زخمی ہوا۔ گولہ باری سے حسنین کے مکان کا ایک حصہ بھی زمین بوس ہوگیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز غزہ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر زمینی اور فضائی حملے کیے تھے جن میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے مشرقی غزہ میں جبل الصورانی کے مقام پر ایک مکان ، الشجاعیہ اور الاھیا میں القسام بریگیڈ کے مراکز پربمباری کی۔ شمالی غزہ میں خالی زمین پرمیزائل داغے گئے جب کہ مشرقی غزہ میں التفاح کالونی اور لوہے کا سامان تیار کرنے والے ایک کارخانے کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ اسلامی جہاد اور القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں کو دشمن کی کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔ فلسطینی تنظیموں نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کی پٹی پرحملہ اسرائیل کو مہنگا پڑے گا اور اس کے خطرناک نتائج کی ذمہ داری اسرائیل پرعائد ہوگی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل نے جنگ بندی توڑ دی، غزہ پر فضائی حملے جاری، متعدد افراد زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.