اسرائیلی کابینہ نے فلسطینن کے مقبوضہ بیت المقدس شہر کی مغربی سمت میں 211 ایکڑ اراضی پر مزید درجنوں رہائشی اور تجارتی مقاصد کے لیے عمارات تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں 12 کثیرالمنزلہ عمارتیں بھی شامل ہیں۔
ان میں مخلتف سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر کو بھی منتقل کیا جائے گا۔
اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس کے جنوبی مدخل ’’داخلی راستے‘‘ میں 12 کثیرالمنزلہ عمارتیں بھی تعمیر کی جائیں گی جنہیں تجارتی مقاصد کے علاوہ ریستورانوں، دفاتر، سیاحتی سروسز اور حکومتی ضروریات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی اضافے کے پیش نظر مغربی بیت المقدس میں کم سے کم 1000 رہائشی کمرے تیاری کیے جائیں گے تاکہ سیاحوں کی فوری ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ مغربی بیت المقدس میں تعمیر ہونے والے دفاتر کو اہم سرکاری نوعیت کی کانفرنسوں اور حکومتی اجلاسوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر برائے آباد کاری "اوری ارئیل ” نے حال ہی میں مغربی بیت المقدس میں مزید مکانات اور تجارتی مراکز کے قیام کی منظوری دی تھی تاہم اسے باضابطہ طور پر کابینہ سے منظور کرانے کا مرحلہ باقی تھا جسے گذشتہ روز طے کرلیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
