اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ مہم تیز کر دی ہے۔ بابرکت شہر کی اولڈ میونسپلٹی سے اسرائیلی سکیورٹی فورسزنے پیر کے روز ایک بائیس سالہ نوجوان فادی راغب الجبعہ کو گرفتار کر لیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی، فوج اور پولیس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے الجبعہ کے گھر پر حملہ کیا اور اندر داخل ہو کر اسے پہلے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق فادی الجبعہ کو مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی ’’المسکوبیہ‘‘ تفتیشی مرکز میں رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ قبل ازیں اسرائیلی فورسز نے چوبیس گھنٹے کےاندر اندر القدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کر کے سات فلسطینی لڑکوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

