• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل میں قید سرطان کے مریض کی بینائی بھی جانے لگی!

منگل 26-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1137
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے سرطان کے موذی مرض میں مبتلا اسیر یسری المصری کی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ المصری کی بینائی بھی بتدریج ختم ہونے لگی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل جیل میں انسانی حقوق کے ایک مندوب سے ملاقات کے دوران یسری المسری نے بتایا کہ پچھلے کئی ماہ سے اس کی دونوں آنکھوں کی بینائی کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ المصری کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کی طرف سے آنکھوں کے علاج کے لیے کسی قسم کی سہولت مہیا نہیں کی گئی ہے۔ جس کے باعث بینائی مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔

اسیر کا کہنا ہے کہ جس طرح اسرائیلی جیل انتظامیہ نے اس کے سرطان کے مرض کے معاملے میں کھلی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ اسی طرح اب اس کی بینائی کے متاثر ہونے پر بھی کیا جا رہا ہے۔

انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے اسیر یسری المصری کینسر جیسے موذی مرض کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، اس کے ساتھ ساتھ اب وہ آنکھوں کی بیماریوں کا بھی شکار ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری اسیر کی رہائی اور فوج علاج شروع کرانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

انسانی حقوق کی تنظیم "اسیران کلب” کے مندوب نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے اسیر یسری المصری اسرائیل کی بدنام زمانہ "ایچل” جیل میں پابند سلاسل ہیں۔ صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیر کے خوفناک مرض کے علاج کے لیے کسی قسم کی طبی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی ہے جس کے باعث وہ کسی بھی جان کی بازی ہارسکتا ہے۔ کینسر کے اثرات اور جراثیم اس کے جسم کے بیشتر حصوں میں پھیل چکے ہیں۔

انسانی حقوق کے مندوب کا کہنا تھا کہ اسیر یسری المصری کے معدہ میں السر کی وجہ سے سرجری کی گئی تھی جس کے باعث وہ مزید بگڑ گئی اور کینسر کا مرض جسم کے دوسرے حصوں میں تیزی سے سرایت کرنے لگا ہے۔ جس کے بعد المصری کی حالت تشویشناک حد تک خراب ہے۔

اسیران کلب کے مندوب کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسیر المصری سے متعلق صہیونی جیل حکام سے رابطے کی کوشش کی مگر اس میں انہیں ناکامی کا سامناکرنا پڑا ہے۔ صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے انسانی حقوق کے گروپوں کے مطالبات کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے جس کے باعث المصری کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

خیال رہے کہ یسری المصری کا تعلق غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح سے ہے۔ اسے اسرائیلی فوج نے 9 جون 2003ء کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد اسے بیس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل میں قید سرطان کے مریض کی بینائی بھی جانے لگی!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.