• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل میں انتہا پسند خاتون کو وزیر انصاف بنا کر جرائم کو تحفظ دیا گیا:تحریک فتح

اتوار 10-05-2015
in فلسطین
0
plf protecting-crime
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی حکمران جماعت تحریک ’فتح‘ نے اسرائیل کی نئی کابینہ میں انتہا پسند ارکان پارلیمنٹ کو وزراء کا قلم دان سونپے جانے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کی پردہ پوشی کی ایک نئی کوشش قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک فتح کے ترجمان رافت علیان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاھو نے انتہاپسند اور فلسطینیوں کے خون کی پیاسی ایک خاتون ’’آئیلیٹ چکیڈ‘‘ کو وزیرارت قانون وانصاف کا عہدہ دے کر اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کی ہے، لیکن اس طرح جنگی جرائم چھپتے نہیں بلکہ نمایاں ہوکر سامنے آ رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی انتہا پسند حکومت جس راستے پرچل ررہی ہے۔ اس راستے پر چلتے ہوئے کوئی سیاسی اور امن عمل کامیاب نہیں ہوسکتا بلکہ اس سے خطے میں مزید انتشار پھیلے گا۔ اسرائیل میں قائم ہونے والی نئی کابینہ میں انتہا پسندوں کوشامل کرکے حقائق کو ٹھکرانے اور امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی ایک نئی کوشش کی گئی ہے۔

تحریک فتح کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی نئی حکومت سے کسی قسم کے خیر کی کوئی توقع نہیں کیونکہ اس کابینہ میں سب انتہاپسند ہیں۔ انتہا پسند امن اور مفاہمت کا عمل سبوتاژ کرتے ہیں۔ موجودہ کابینہ کے ساتھ امن کی بات کرنا اور توقع رکھنا بے معنی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے حال ہی میں اپنی نئی کابینہ میں آییلٹ چکیڈ نامی ایک خاتون کو وزارت قانون و انصاف کا عہدہ سونپا ہے۔ چکیڈ ماضی میں فلسطینیوں کے ساتھ نفرت کے اظہار میں خوب شہرت کما چکی ہیں۔ پچھلے سال غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے کے وقت اس نے فلسطینیوں کی مائوں کو ذبح کرنے کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ فلسطینیوں کی مائیں جنگجو جنم دیتی ہیں۔ اس لیے انہیں ذبح کردیا جانا چاہیے۔ موصوفہ نے فلسطینیوں کو سانپ اور دہشت گرد بھی کہا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.