• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’اسرائیل سے سیکیورٹی تعاون کےعوض فلسطینی محصولات بحال کیے گئے‘

پیر 30-03-2015
in فلسطین
0
plf security
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت کے ایک مقرب سمجھے جانے والےعبرانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں صہیونی حکومت کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے تین ماہ سے روکے گئے محصولات بحال کرنے کا فیصلہ صدرمحمود عباس کی جانب سے سیکیورٹی تعاون جاری رکھنے اور عالمی فوج داری عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمات قائم نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد کیا گیا ہے۔

اسرائیلی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے باخبر حکومتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو اس کے محصولات کی ادائی کا فیصلہ ’مفت‘ میں نہیں کیا گیا بلکہ اس کے بدلے میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے تل ابیب کو یہ یقین کرائی گئی ہے کہ وہ مغربی کنارے میں صہیونی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تعاون جاری رکھے گی اور ساتھ ہی ساتھ عالمی فوج داری عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقامات قائم نہیں کیے جائیں گے۔

تاہم اخباری رپورٹ میں فلسطینی اتھارٹی کے اعلیٰ مذاکرات کار صائب عریقات کے دفتر کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون جاری رکھنے یا عالمی فوج داری عدالت سے رجوع کا کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی ہیگ میں قائم انیٹرنینشل کریمینل کورٹ میں صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے مقدمات تیار کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا عالمی فوج داری عدالت کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم ہے اور ہم اسرائیل کے جنگی جرائم کے بارے میں مقدمات کے قیام سے متعلق عالمی ماہرین قانون سے صلاح مشورہ بھی کررہے ہیں۔ اس لیے اسرائیلی اخبارات میں آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے یکم جنوری 2015 ء سے فلسطینی اتھارٹی کے محصولات اس وقت روک لیے تھے جب فلسطین کی جانب سے عالمی فوج داری عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ حال ہی میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے روکے گئے فنڈز انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بحال کیے جا رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.