(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ قابض صیہونی ریاست کو تسلیم کرنے عرب ممالک نے اسلامی شریعت اور اسلامی بھائی چارے کی تمام روایات کو پامال کیا اسرائیل سے دوستی کرنے والے عرب ممالک مسلم امہ کے دشمن ہیں۔
فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکرعزیز دویک نے بحرین ،متحدہ عرب امارات اور مسلم اکثریتی ملک سوڈان کی جانب سے قابض صیہونی ریاست اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک نے اپنے عوام کی رائے کو مستردکردیا ہے جو کبھی نے قابض ریاست سے تعلقات کے خواہشمند نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ عرب حکومتوں کی اسرائیل کے ساتھ دوستی قومی، دینی اور اخلاقی جرم ہے، عرب حکمرانوں کو پہلے فلسطینی قوم کی مدد کرنی چاہیے کیونکہ فلسطینی مظلوم ہیں، عرب حکمرانوں نے ظالم کی صف میں کھڑے ہو کرظالم کا ساتھ دیا اور ان کا ہاتھ مضبوط کیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عرب حکمران اپنی آمریت بچانے کے لیے کوشاں ہیں اور ان ملکوں کے عوام ان کے ان افعال پر خوش نہیں ہیں ۔