اسرائیل کی ایک عدالت نے سابق محروس فلسطینی وزیر عیسیٰ الجعبری کی مدت اسیری میں چار ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے۔
سابق وزیرکے اہل خانہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ حکومت نےسابق فلسطینی وزیر کی اسیری کی مدت میں توسیع کا فیصلہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ انہیں گذشتہ برس حراست میں لیا گیا تھا۔ قید میں تازہ تجدید ایک سال میں تیسری توسیع ہے۔
الجعبری کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر کو صحرائے نقب کی اسرائیلی جیل میں گذشتہ چودہ ماہ سے رکھا ہوا ہے، جہاں وہ سخت ہائی بلڈ پریشر کا بھی شکار ہیں۔ صہیونی حکام ان کے علاج معاملے میں دانستہ تساہل برت رہے ہیں۔ خیال رہے کہ سابق فلسطینی وزیر الجعبری ماضی میں بھی کئی مرتبہ صہیونی جیل میں قید کاٹتے رہے ہیں۔ وہ اب تک مجموعی طورپر سات سال تک اسرائیلی جیلوں میں رہ چکے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
