(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) القسام بریگیڈزنے کہا ہے کہ "ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، جیسے ہم نے اپنے وعدے پہلے پورے کئے ہیں یہ وعدہ بھی پورا ہو گا جو ہم کررہے ہیں۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے آج صبح اریحا میں جبر پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فورسز کی دہشتگردی میں شہید ہونےو الے پانچ فلسطینیوں کی شہادت پر اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ "ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، جیسے ہم نے اپنے وعدے پہلے پورے کئے ہیں یہ وعدہ بھی پورا ہو گا جو ہم کررہے ہیں۔
انھوں نے اپنے بیان میں واضح طورپر ان صحافیوں ، ماہرین اقتصادیات اور ہر اس شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ سن لیں جو اسرائیلی مظالم پرصیہونی دشمن کے کسی بھی مرحلے میں معاون بن رہے ہیں مزاحمت جاری رہے گی اور ہر سطح پر اس کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔