اردنی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے اردن سے ملحق سرحد پر فولادی دیوار تعمیر کرنے کے اعلان سے اظہار لاعلمی کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان محمد الکاید نے بتایا ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کےبرعکس اردن کو اب تک اسرائیل کی جانب سے ایسی کوئی معلومات نہیں ملیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر سے ملحق اپنی سرحدوں پر سکیورٹی دیوار کی تعمیر مکمل کرنے کے بعد اردنی سرحدوں پر بھی حفاظتی باڑ اور فولادی دیوار تعمیر کرے گا۔
عبرانی ذرائع ابلاغ میں نشر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے بیان میں اس دیوار کے ذریعے اردنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔

