• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ابو عین کی شہادت، ملک بھر میں احتجاج، تشدد، گرفتاریاں، درجنوں زخمی

جمعرات 11-12-2014
in فلسطین
0
plf nationwideprotest
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں بدھ کو مبینہ طور پر یہودی  فوجیوں کے ایک وحشیانہ حملے میں فلسطینی اتھارٹی کے یہودی بسیتوں سے متعلق امور کے انچارج زیاد ابو عین کی شہادت کے بعد ملک کے طول وعرض میں سخت غم وغصہ کی فضاء پائی جا رہی ہے۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے عوام میں پائے جانے والے غم وغصے کا اندازہ ان کے مسلسل احتجاج سے ہورہا ہے۔ شہریوں نے ابوعین کی شہادت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے شروع کیے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حسب معمول مظاہرین کےخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔
 
اطلاعات کے مطابق ابوعین کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر صہیونی فوج کی اس بربریت کے خلاف احتجاج کیا۔ رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ کے باہر ہونے والے احتجاجی جلوس پرصہیونی فوجیوں نے آنسو گیس کی بوچھاڑ کردی جسے کے نتیجے میں دسیوں افراد دم گھنٹے سے متاثر ہوئے ہیں جنکہ تین افراد کو احتجاج کرنے کی پاداش میں حراست میں لے لیا گیا۔
 
زخمیوں میں ایک چودہ سالہ روف صنوبر بھی شامل ہے جس کے سرمیں آنسوگیس کا ایک شیل لگا ہے اور وہ رام اللہ میں فلسطین میڈیکل کمپلیکس میں تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہے۔
 
خیال رہے کہ زیاد ابوعین کو کل بدھ کے روز یہودی فوجیوں نے اس وقت وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا تھا جب وہ مقامی شہریوں اور کچھ غیر ملکی انسانی حقوق کے مندوبین کے ہمراہ یہودی توسیع پسندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔ ابو عینین کی شہادت پرپورے ملک میں سوگ ہے اور مشتعل فلسطینیوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان کئی علاقوں میں جھڑپوں کی اطلاعات آ رہی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.