(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) 29 دسمبر کو جنوبی افریقہ نے "اسرائیل” پر غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق بین الاقوامی عدالت انصاف نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ اسپین نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے "اسرائیل” کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے۔
یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ترکیہ نے اسرائیلی قابض ریاست کے خلاف مقدمے میں جنوبی افریقہ کی طرف سے دی گئی درخواست میں شمولیت اختیار کی تھی اور مصر نے بھی گذشتہ مئی میں اس مقدمے میں شامل ہونے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا۔
29 دسمبر کو جنوبی افریقہ نے "اسرائیل” پر غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیا جس کے بعد، بین الاقوامی عدالت انصاف نے جنوری کے آخر میں نسل کشی کی کارروائیوں میں