• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صیہونی دہشتگردی جاری، مزید 50 فلسطینی شہید

صیہونی دہشتگردی کے ساتھ ساتھ شدید سردی نے فلسطینیوں کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ اس سرد موسم میں کھلے آسمان تلے خیموں میں رہنے والے بے گھر افراد کو موت کا سامنا ہے

جمعہ 03-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر صیہونی دہشتگردی جاری: 24 گھنٹوں میں مزید 44 فلسطینی شہید
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد غاصب افواج کی محصور شہر غزہ پر جاری بمباری کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی ریاست  نے غزہ کے مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے، جن میں المواصی کیمپ پر بمباری اور خان یونس میں وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں گژشتہ روز غزہ پولیس چیف محمود صلاح اور ان کے معاون حسان مصطفیٰ سمیت کئی افراد کی شہادت ہوگئی۔ اسرائیل نے ڈرون حملے بھی کیے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

غزہ میں جاری صیہونی دہشتگردی کے ساتھ ساتھ شدید سردی نے فلسطینیوں کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ اس سرد موسم میں کھلے آسمان تلے خیموں میں رہنے والے بے گھر افراد کو موت کا سامنا ہے، اور اس سردی کے باعث حالیہ دنوں میں ایک اور نومولود شہید ہو گیا، جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ اس شدید سردی اور جنگ کی حالت میں فلسطینیوں کی حالت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے، جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

غزہ میں جاری جنگ کی طوالت نے اسرائیلی فوجیوں کی ذہنی حالت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال اسرائیلی فوج کے 28 اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔ اس کے علاوہ، ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں لڑنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے فوج میں مایوسی اور دباؤ کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ یہ صورتحال اسرائیل کے لیے ایک نئی تشویش کا باعث بن چکی ہے، جس سے فوجی مورال پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Tags: اسرائیلیدہشتگردیسردیشہداشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.