(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تین ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہے 60 ہزار سے زائد زخمی جبکہ 20 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے خدشہ ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی غزہ پر دہشتگردی کو آج 102 روز ہوگئے ہیں اس دوران غاصب صیہونی فورسز نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں 10 ہزار کے قریب بچے اور 8 ہزار کے قریب خواتین شامل ہیں۔
صیہونی درندگی میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار سے بھی زائد ہیں جس میں 70 فیصد سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد فلسطینی تاحا ل لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے خدشہ ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اسرائیلی فوج کی اسپتالوں،اسکول اور گھروں پر شدید بمباری سے سے اب تک مزید 132 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔