(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی دہشتگردی میں شہید ہونےوالے فلسطینیوں کی تعداد 29,195 ہوگئی جبکہ 69,170 زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت کی جانب سے جاری رپورٹ میں اسرائیلی دہشتگردی کی نئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں ، رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ میں 9 مختلف مقامات پر قتل عام کیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 103 شہید اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے غاصب افواج نے غزہ کے علاقے الزیتون اور الترکمان کے شہریوں کو جنوب میں واقع المواسی قصبے میں نقل مقامی کا حکم دیا اور بے گھر فلسطینیوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ محصور شہر غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی دہشتگردی میں 15 ہزار کے قریب بچوں اور 11 ہزار کے قریب خواتین سمیت شہید ہونےوالے فلسطینیوں کی تعداد 29,195 ہوگئی جبکہ 69,170 زخمی ہو چکے ہیں ۔