(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر صیہونی افواج کی جانب سے اجتماعی قتل عام 67 ویں روز بھی جاری ہے جس میں اب تک 7,875 بچوں اور 6,130 خواتین سمیت 18000سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے گذشتہ روز بھی مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں شہریوں پر وحشیانہ بمباری کی جس کےنتیجے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے جس میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ "گذشتہ گھنٹوں کے دوران 297 شہداء ہسپتالوں میں لائے گئے جبکہ بڑی تعداد میں شہری تاحال بمباری کےباعث تباہ ہونےوالے گھروں کے ملبے تبے ہوئے ہیں اور انہیں زندہ نکالنے کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔
وزارت صحت نےبتایا ہے کہ غاصب فوج کی وحشیانہ بمباری میں 305,000 سے زیادہ مکانات تباہ ہو گئے ہیں 7,760 افراد لاپتہ ہیں زخمیوں کی مجموعی تعدد تقریباً 49,229 تک پہنچ گئی ہے 61 فیصد سے زیادہ مکانات اور رہائشی یونٹس تباہ ہو گئے ہیں جبکہ اٹھارہ لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں۔ ان کی زندگیاں دن بہ دن مشکل اور سخت ہوتی جا رہی ہیں۔