(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پانچ ماہ سے جاری غزہ پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 31,112 شہید اور 72,760 زخمی ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے عوام نے اس سال رمضان کا استقبال 157 ویں دن سے جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے ساتھ کیا ، 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی دہشتگردی کے نتیجے میں اب تک غزہ کے 15 ہزار بچوں اور 8 ہزار خواتین سمیت 31,112 شہید ، 72,760 زخمی جبکہ 20 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں۔
صیہونی فورسز نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کےد وران غاصب صیہونی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتےہوئے خواتین اور بچوں سمیت 67 فلسطینیوں کو شہید جبکہ 106 کو زخمی کردیا ۔
زخمیوں کی ایک بڑی تعداد ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہے جن کی امداد کیلئے جانے والے کارکنان کوبھی صیہونی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔