(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر صیہوی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد 28430 ہوگئی اور زخمیوں کی تعداد 67984 ہو گئی ہے۔ہزاروں فلسطینی تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ سیکڑوں لاشیں سڑکوں پر ہیں قابض فوج ان تک امدادی کارکنوں کو پہنچنے سے روک رہی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے صیہونی جارحیت کی تازہ تفصیلات جاری کی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ عالمی دباؤ کے باوجود غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ پر اپنی جارحیت 134 روز سے جاری ہے جس میں اب تک خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد سمیت 28 ہزار 4سو 30 فلسطینی شہید جبکہ 67 ہزار 9سو84 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔