(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گزشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 31,490 شہید اور 73,439 زخمی ہو چکے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے محصور شہر غزہ پر سات اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے غاصب صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 13 مختلف مقامات پر بمباری کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 149 فلسطینی شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی بڑی تعداد عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئی ہے یا سڑکوں پر بے گور و کفن موجود ہے، غاصب صیہونی افواج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنارہی ہے جو زخمیوں اور شہیدوں کی امداد کیلئے جانی کی کوشش کرتی ہے۔
گزشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 31,490 شہید اور 73,439 زخمی ہو چکے ہیں۔