(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) الاقصی شہداء اسپتال سمیت غزہ کے اسپتالوں میں بجلی کیلئے ایندھن نہیں بچا ہے جس سے انہتائی نگہداشت کے مریضوں کو موت کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کی مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر 99ویں روز بھی وحشیانہ بمباری جاری ہےجس کے نتیجے میں ہزاروں افراد شہید، زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔
غاصب فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں کےد وران غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایاجس میں 50 سے زائد بچے اور 60 کے قریب خواتین سمیت 135 فلسطینی شہید اور 312 زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی فوج نے رفح کے علاقے میں ایک گھر کو بھی نشانہ بنایا جس میں 2 سالہ بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 14 افراد شہید ہوگئے۔
ایک جا نب صیہونی افواج کی وحشیانہ بمباری جاری ہے تو دوسری جانب اسرائیل کی طرف سے غزہ میں امداد کے داخلے میں مشکلات پیدا کی جارہی ہیں ، غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے الاقصیٰ شہداء اسپتال میں بجلی کی بندش اور برقی جنریٹروں کو بند کرنے کا اعلان کیا، جس سے ایک نئی انسانی تباہی کا خطرہ ہے، شہر میں ایندھن ختم ہونے سے مواصلاتی خدمات کے بند ہونے کے ساتھ ساتھ ساتھ صحت کی خدمات بھی بند ہوگئیں ہیں، لاقصی شہداء اسپتال سمیت غزہ کے اسپتالوں میں بجلی کیلئے ایندھن نہیں بچا ہے جس سے انہتائی نگہداشت کے مریضوں کو موت کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔