(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صرف ایک روز میں غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خوف سے ہونے والی بوکھلاہٹ میں اسرائیلی فوجیوں نے فرینڈلی فائرنگ میں کم ے کم پانچ فوجی ہلاک اور آٹھ کو زخمی کردیا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معرف اخبار’ٹائمز آف اسرائیل’ نے آج اپنی رپورٹ میں -کو خبر دی ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج میں فرینڈلی فائرنگ سے کم ے کم پانچ فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
عبرانی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ کی رپورٹ میں بتایای گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 162ویں ڈویژن میں شمولیت کے لیے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ایک اضافی بٹالین فوج بھیجی ہے۔ یہ فوج مشرقی رفح میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن میں حصہ لے گی جو اس ماہ سے وہاں کارروائی کررہی ہے تاہم مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی فوج پر غیرمعمولی حملوں اور اس کےنیتجے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کے پیش نظر اسرائیلی فوج رفح جانے کو تیار نہیں ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس کے پانچ فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں مارے گئے ہیں۔
اسرائیلی اخبار "ہارٹز” نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پانچ فوجی ٹینک کی فائرنگ سے مارے گئے۔ ان کی موت کے حالات کے بارے میں کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج میں غزہ میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں صیہونی فوجیوں کو ہونے والے غیر معمولی نقصان کے حوالے سے سخت سنسر شپ نافذ ہے اور فوجیوں کے مرنے اور ملٹری نقصان کی خبریں شائع کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے جس کے باعث آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا اعلان کیا جاتا ہے۔