(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ اور سلفیت میں یہودی آباد کاروں نے شہریوں اور ان کی املاک پر حملہ کیے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ رام اللہ کے مشرق میں واقع کوکب الصباح بستی کے آباد کاروں نے صادق فراخنہ اور ان کے خاندان کے خیمے پر حملہ کیا اور 30 مویشی اور ایک خچر چرا لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ چھ آباد کاروں نے فراخنہ کے ڈیرے اور گودام پر حملہ کیا، اسے اور اس کے خاندان کو مارا پیٹا،؎ اور 30 بھیڑیں اور گدھا چرا لیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوجیوں نے آباد کاروں کے حملے کے بعد رام اللہ کے مشرق میں دیر جریر گاؤں کے قریب واقع فراخنہ کیمپ پر دھاوا بول دیا اور جانے سے قبل ان پر حملہ کیا۔
علاوہ ازیں بدھ کو سلفیت کے مغرب میں واقع قصبہ قراوہ بنی حسان کے دو نوجوانوں پر آباد کاروں نے حملہ کیا۔
مقامی ذرائع نے "وفا” نیوز ایجنسی کو بتایا کہ آباد کاروں نے دو نوجوانوں علی محمود عاصی اور محمد احمد عاصی پر حملہ کیا اور انہیں قصبے کے مغربی جانب بیر ابو عمار کے علاقے میں مارا پیٹا، جس سے وہ زخمی ہو گئے۔