• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے جاری، پرتشدد جھڑپوں میں فلسطینی زخمی

قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکالنےکے لیے ان پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی

ہفتہ 25-03-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے جاری، پرتشدد جھڑپوں میں فلسطینی زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے گئے جب فلسطینی شہری رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز کی تیاری کررہے تھے اور دوسری جانب صہیونی آبادکاروں کے اشتعال انگیز جتھوں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی شروع کی۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق  گذشتہ روز رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے حفاظتی حصارمیں مسجد اقصیٰ پر اس وقت دھاوا بولاجب فلسطینی شہری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے قبلہ اول میں جمع ہورہے تھے۔

شرپسند صہیونی آبادکاروں نے یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول پر دھاوا بولا اور قابض فوج کی موجودگی میں آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کےمطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔قابض فوج کے گھیراؤ سے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فلسطینی نمازیوں کے’اللہ اکبر‘ کے فلک شگاف نعروں سے قبلہ اول کی فضا گونج اٹھی۔

اس دوران فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی جب کہ دوسری طرف سے قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکالنےکے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا اور ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ ربڑ کی گولیاں چلائیں جس سے متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔

Tags: اسرائیلیصہیونیفلسطینیقبلہ اوّلمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.