• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 24 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی بستی غیر قانونی ہیں فوری روکا جائے، اقوام متحدہ

فلسطینی اسکولوں کی مسماری، فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور ان کی جگہ غیر قانونی صیہونی آباد کاروں کو بسایا جارہا ہے۔

بدھ 23-08-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اسکولوں کی مسماری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا عمل کشیدگی میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے  متعین کردہ نمائندہ خصوصی ٹور وِنس لینڈ نے گذشتہ روز مسئلہ فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال” کے موضوع پر سلامتی کونسل کے ماہانہ اجلاس میں اپنی گفتگو کرتے ہوئے فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل  کی جانب سے فلسطین  میں اسکولوں کی مسماری کی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، اپنے جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا کہ  اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینی بچوں کے اسکولوں کو مسمار کر رہا ہے۔ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور ان کی جگہ غیر قانونی صیہونی آباد کاروں کو بسانے  کی کوشش کر رہا ہے جو "غیر قانونی” آبادکاری کے ضمرے میں ہے اور یہ دونوں فریقوں کے درمیان امن کے امکانات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے”۔”

انہوں نے کاہ کہ فلسطینی علاقوں میں تشدد روز کا معمول بن چکا ہے اور یہ تشدد فلسطینیوں کے لیے مایوسی کی علامت ہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں”دونوں فریقوں نے زمینی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے یکطرفہ اقدامات کے جاری رہنے کے بارے میں خبردار کیا، جس میں بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ غرب اردن کے زن A میں اسرائیلی کارروائیاں روکنے، فلسطینیوں کی عسکری سرگرمیوں کی روک تھام اور آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملےروکنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں سیاسی افق کی طرف پیش رفت نے "ایک خطرناک اور غیر مستحکم خلا کو جنم دیا ہے اور اس خلاء کو  ہر طرف سے انتہا پسندوں نے پر کیا ہے۔

ٹور وینز لینڈ نے کہا کہ 25 جولائی سے 15 اگست کے درمیان 16 فلسطینی مارے گئے۔ان میں 5 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تشدد کی کارروائیوں میں 59 بچوں سمیت  137  فلسطینی زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سکیورٹی فورسز کا ایک رکن ہلاک اور 9 اسرائیلی زخمی ہوئے، جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے”۔

Tags: اسرائیلیاقوام متحدہٹور ونس لینڈصیہونیفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.