(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صہیونی یاست کا مقصد مسجد اقصیٰ کی وقتی اور مقامی تقسیم ہے، صہیونی دشمن مسجد الاقصیٰ کو نمازیوں سے خالی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطین سپریم کونسل سربراہ اور مسجد اقصیٰ کے خطیب و امام الشیخ عکرمہ صبری نے غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے قبلہ اول پر یہودی مذبہی رسومات کی ادائیگی کے نام پر کئے جانے والے دھا ؤں اور مسجد اقصیٰ کے تشخص کی تبدیلی کے حربوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کی استقامت اور ثابت قدمی کی بدولت صہیونی دشمن مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اپنے سازشی منصوبوں میں ناکام رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکام مسجد الاقصیٰ کو نمازیوں سے خالی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم وہ کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ آباد کار قابض افواج کے تحفظ کے بغیر الاقصیٰ پر حملہ کرنے کی جرأت نہیں کرتے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض حکومت قبلہ اول پر دھاووں کی ذمہ دار ہے۔
کل اتوار کی صبح آباد کاروں کے بڑے گروہوں نے قابض فوج کی سخت حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا اور اعتکاف میں موجود لوگوں وہاں سےنکالنے کی کوشش کی گئی۔