(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی عوام صیہونی دشمن کی غاصبانہ جارحیت اور اس کی انتہا پسند حکومت کی فسطائیت کا مقابلہ ہمت اور حوصلے کے ساتھ مزید بہادرانہ کارروائیوں کے ساتھ کریں گے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمت تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مزاحمتی جنگجو ؤں کی جانب سے کارروائیوں کو صیہونی آباد کاری اور مغربی کنارے میں یہودی کالونیوں کو آئینی حیثیت دینے کا رد عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہادرانہ کارروائیاں صیہونی ریاست اور اس کے انتہا پسند رہنماوں کے لیے چیلنج کا پیغام ہے۔
انھوں نے کہا کہ شدت پسند غاصب حکومت کے رویے اور زمین اور مقدسات کو نشانہ بنانے والے اس کے فاشسٹ فیصلے آباد کاروں کے پاؤں تلے زمین کو شعلے اور آگ میں بدل دیں گے۔
القانوع نے بیت المقدس شہر اور مغربی کنارے کے باغی نوجوانوں کو سلام پیش کیا جو قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کے خلاف اپنی ہڑتالیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے قابض ریاست کے جرائم کا جواب کو دوگنا کرنے اور زمین اور مقدسات کے دفاع پر زور دیا۔