(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عالمی برادری کے پرزورمطالبے کے باوجود صیہونی ریاست نے امدادی سامان کے 20 ٹرک غزہ میں داخل نہیں ہونے دیئے۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ: صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 2,055 بچے، 1,119 خواتین سمیت 5 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
فلسطینی ذرائع ابلاغ کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے باعث مصر کی رفاح کراسنگ سے غزہ جانے والی امداد میں تعطل آگیاہے ، ابھی تک غزہ میں صرف بیس ٹرک داخل ہوئے ہیں جوغزہ کی ضرورت کا 0.02 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل جنگی مجرم ہے ،تحقیقات میں تعاون کریں گے،نارویجن وزیر
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق آج دیر گئے عارضی جنگ بندی کے بعد امدادی سامان کے 8 ٹرک مصر کی رفاح کراسنگ سے غزہ کیلئے روانہ کیے گئے ہیں۔