(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قطر کا کہنا ہے کہ اسکول پر دوبارہ وحشیانہ بمباری اور قتل عام صیہونی ریاست کے مجرمانہ رویے کی تازہ ترین تصدیق اور اس کے بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں کا مذاق اڑانے کا واضح ثبوت ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ میں اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، صیہونی فوج نے گذشتہ روز غزہ کے علاقے نصیرات میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) سے منسلک ایک اسکول پر دوبارہ بمباری کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد فلسطینی پناہ گزین تھے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان نصیرات میں یو این آر ڈبلیو اے اسکول پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ (UNRWA) سے منسلک اسکول پر دوبارہ بمباری اس بات کی تصدیق کی کہ یہ ہولناک قتل عام صیہونی ریاست کے مجرمانہ رویے کی تازہ ترین تصدیق اور اس کے بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں کا مذاق اڑانے کا واضح ثبوت ہے۔
ریاست قطر کی جانب سے صیہونی ریاست کے اس سنگین جرم پر فوری بین الاقوامی تحقیقات کے مطالبے کی تجدید کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی ریاست کی فوج نے گذشتہ روز ایک بار پھر اقوام متحدہ سے منسلک اسکول جس میں بڑی تعداد میں بے گھر فلسطینی پناہ گزین تھے پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نیتجےمیں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔ "یہ پانچواں موقع ہے جب صیہونی ریاست نے اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسی ‘انروا’ کے زیر انتظام الجاعونی اسکول پر بم باری کی۔ شہید ہونے والوں میں بچوں اور عورتوں کے علاوہ انروا ایجنسی کے دو اہل کار بھی شامل ہیں۔ حملے میں 18 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے”۔