(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فضائیہ نے غزہ میں اسکول ، اسپتال سمیت سیکڑوں مقامات پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے ، اب تک غزہ میں ایک ہزار سے زائد مقامات پر بمباری کی جاچکی ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر انچیف محمد الدیف نے فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی ریاست کے طویل عرصے سے جاری جرائم اور مسجد اقصیٰ کی مسلسل کی جانے ولی بے حرمتی کے جواب میں آپریشن "طوفان ال اقصیٰ” شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حماس کے جانبازوں نے اسرائیل کر غیر معمولی حملہ کیا۔
اس حملے کے جواب میں صیہونی فوج نے غزہ کے خلاف آپریشن "آہنی تلواریں” کا آغاز کیا اور اب تک ایک ہزار سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جس میں بچوں اور خواتین سمیت 245 فلسطینی شہید جبکہ دو ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، اسرائیل فضائیہ نے اسپتالوں اور اسکول کالجوں سمیت میڈیا کے دفتروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
ابھی چند منٹ قبل اسرائیلی فضائیہ نےالوطن نشریاتی ادارے کی عمارت پر میزائل داغہ جس کے نتیجےمیں عمارت تباہ ہوگئی ہے۔