(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فوج نے چوکی کے قریب سے گذرتے ہوئے ایک گاڑی پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوئیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج نے فلسطین کے دریائے اردن کے وسطی علاقے رام اللہ کے شمال میں عطارا فوجی چوکی کے قریب سے گزرنے والی ایک کار پر اچانک اندھادندھ فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں کار میں سوار فلسطینی خاتون زخمی ہوگئیں، خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تاہم اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اور نا ہی ان کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔