• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 4 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کی شمالی غزہ میں بڑی فوجی کارروائی کی تیاری، صیہونی اخبار کا دعویٰ

صیہونی فوج کی اس کارروائی کا مرکز بیت حانون ہوگا، جہاں کے متعدد مکانات اور عمارتوں کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے

اتوار 12-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صیہونی فوج کی شمالی غزہ میں بڑی فوجی کارروائی کی تیاری، صیہونی اخبار کا دعویٰ
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے عبرانی اخبار  "یديعوت احرونوت” نے دعویٰ کیا کہ صیہونی فوج شمالی غزہ کے علاقے میں ایک "بڑی فوجی کارروائی” کے لیے تیار ی کررہی ہے جو کہ "ایک طویل عرصے سے نہیں کی گئی تھی”، اور یہ کارروائی "مذاکرات کے ناکام ہونے کے امکانات” کی تیاری کے طور پر کی جا رہی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج کی اس کارروائی کا مرکز بیت حانون ہوگا، جہاں کے متعدد مکانات اور عمارتوں کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ عمارتیں "سدیرات” اور "ایرز” کے علاقوں پر نظر رکھتی ہیں۔ یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا ہے جب بیت حانون میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے چار فوجی مارے گئے، اور دو دیگر زخمی ہوئے، جب کہ جمعہ کو مزید آٹھ فوجی بھی زخمی ہوئے۔ یہ بات پہلی بار "یديعوت احرونوت” کی رپورٹ میں سامنے آئی، حالانکہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے اس واقعے کی رسمی طور پر تصدیق نہیں کی۔

اخبار نے مزید کہا کہ صیہونی فوج اس وقت شمالی غزہ میں ایک "اہم موڑ” پر پہنچی ہوئی ہے، جہاں وہ دو مختلف وقتی نظاموں پر عمل کر رہی ہے: ایک تو جبالیہ میں جاری فوجی آپریشن کا وقت ہے اور دوسرا دوحہ میں جاری قیدیوں کے تبادلے کی بات چیت کا وقت ہے۔ اگر مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں، تو صیہونی فوج نے بیت حانون پر ایک غیر معمولی اور مشکل کارروائی کی تیاری کر رکھی ہے، جسے روکنا بہت مشکل ہوگا۔

غزہ کی جنگ کے آغاز سے قبل، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے بیت حانون میں حماس کے "کتائب القسام” کی اس کمانڈو یونٹ کو "سب سے کمزور” سمجھا تھا، لیکن  صیہونی  فوج کو حماس کے نئے طریقہ کار کا مقابلہ کرنے میں مشکلات پیش آئیں، خاص طور پر چھوٹے چھوٹے خلیوں میں کام کرنے کے طریقہ کار نے صیہونی  فوجیوں کی جانوں کا غیر معمولی نقصان کیا ہے ایک ماہ کے دوران 11 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

Tags: اسرائیلیبیت ھانونتیاریشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.