(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ۔ فلسطینی ایوان صدر نے اس کو "ریڈ لائن ” قرار دیتے ہوئے نقل مکانی کی کوششوں کو واضح طور پر مسترد کردیا۔
فلسطینی ایوان صدر نے جمعہ کے روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان جس میں غزہ کے شہر رفح میں فوجی آپریشن کی منظوری دی گئی ہے کے نتائج سے خبردار کیا اور امریکی انتظامیہ اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ایوان صدر رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کو ایک نئے قتل عام اور نقل مکانی کے جرائم کی تکمیل کے طور پر دیکھ رہا ہے۔
فلسطینی ایوان صدر نے اس کو "ریڈ لائن ” قرار دیتے ہوئے نقل مکانی کی کوششوں کو واضح طور پر مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ صیہونی ریاست مصر، امریکہ اور بین الاقوامی انتباہات کے باوجود رفح میں فوجی آپریشن پر کیلئے مسلسل دباؤ ڈال رہی ہے۔