(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غرب اردن کا شہر جنین اسرائیلی بربریت کا سب سے زیادہ نشانہ بنا جہاں روان سال کے آغاز سے اب تک 35 فلسطینی اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی ریاستی دہشتگردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 88 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 17 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ غرب اردن کے شہر جنین میں سب سے زیادہ 35 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا نابلس شہر 21 شہداء کے ساتھ سب سے زیادہ شہید ہونے والوں میں دوسرے نمبر ہے۔
الخلیل شہر میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہے، اس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کا شمار ہے جہاں6 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا جبکہ اریحا اور اور قلقیلیہ گورنری میں پانچ پانچ فلسطینی اسرائیل بربریت کا شکار ہوئے۔
رام اللہ اور البیرہ میں شہداء کی تعداد 3 تک پہنچ گئی، غزہ کی پٹی میں دو، بیت لحم میں ایک، سلفیت میں ایک اور طوباس میں۔