(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فورسز نے تینوں فلسطینی نوجوانوں کو اس وقت فائرنگ کر کے شہید کیا جب وہ مغربی کنارے میں جنین کے جنوب میں واقع قصبے کے داخلی دروازے پر اپنی گاڑی کے اندر موجود تھے۔
آج صبح غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوب میں واقع قصبےجبع میں تین فلسطینی نوجوانوں 26 سالہ سفیان عدنان اسماعیل فخوری، 25 سالہ نائف احمد یوسف ملیشا اور 22 سالہ احمد محمد تھیب فشفشہ کو فائرنگ کر کے شہید کردیا ۔
صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تینوں نوجوان اسرائیلی فوج کو مطلوب افراد میں شامل تھے اور یہ اسرائیل کی سلامتی کےخلاف خطرہ تھے، بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں ایک خطرناک منصوبے پر عمل درآمد کےلئے روانہ ہورہے تھے۔