(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کے ترجمان افیخای ادرعی نے اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ اسرائیلی فورسز جنین کیمپ میں آپریشن کر رہی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں صہیونی فوج کے مسلح دستوں نے جنین کیمپ میں داخل ہو کر بلاجواز فلسطینی باشندوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں4 فلسطینی شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔
واقعہ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے ترجمان افیخای ادرعی نے ایک روز قبل اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ اسرائیلی فورسز جنین کیمپ میں آپریشن کر رہی ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی نشریاتی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی فوج نے فلسطینی کیمپ پرڈرون طیارے سے حملہ کیا جس کے بعد مسلح جھڑپیں شروع ہو گئیں جن میں بے گناہ شہریوں کی شہادت ہوئی جبکہ 12سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے آئے دن فلسطینی علاقوں میں بغیر کسی بنیاد کے بلااشتعلال اور تشدد کے واقعات عام ہیں جن میں بے گناہ فلسطینیوں کو نشانہ بناکر جان سے مار دینے پر بھی صہیونی فوج یا غیر قانونی آبادکاروں کے خلاف فلسطینیوں کو کسی قسم کی قانونی کارروائی کر نے کا حق حاصل نہیں ہے۔