• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امداد کے منتظر فلسطینیوں پر صیہونی فوج کی بمباری: 110 شہید 1000 سے زائد زخمی

بڑی تعداد میں زخمیوں کو الشفاء ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی عملے کے پاس ان زخمیوں کے علاج کے لیے سہولیات موجود نہیں۔

جمعرات 29-02-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
امداد کے منتظر فلسطینیوں پر صیہونی فوج کی بمباری: 110 شہید 1000 سے زائد زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  صیہونی فوج نے اس وقت فلسطینیوں کا قتل عام کیا جب وہ امداد ی سامان کی آمد کے منتظر تھے ، شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے گذشتہ روز غزہ  میں امداد کے حصول کے لیے جمع فلسطینیو ں کا ایک بار پھر کھلے عام قتل عام کیا ہے ، نہتے شہروں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والوں پر بمباری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب عالمی سطح پر غزہ میں بڑھتے انسانی المیے پر بار بار خبردار کیا جا رہا ہے۔ شمالی غزہ کی پٹی میں نابلسی گول چکر میں جمع لوگوں پر اسرائیلی حملے میں 100 سے زائد شہری ہلاک اور تقریباً 1000 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یہ اس وقت ہوا جب غزہ سٹی جبالیہ اور بیت حانون سے ہزاروں فلسطینی غزہ شہر کے مغرب میں شیخ عجلین کے علاقے میں ہارون الرشید کوسٹل روڈ پر انسانی امداد سے لدے ٹرکوں کی آمد کے منتظر تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے کچھ شہریوں پراس وقت براہ راست فائرنگ کی جب وہ امداد کے منتظر تھے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بڑی تعداد میں زخمیوں کو الشفاء ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی عملے کے پاس ان زخمیوں کے علاج کے لیے سہولیات موجود نہیں۔

کئی لاشوں اور زخمیوں کو غزہ شہر کے بیپٹسٹ ہسپتال اور جبالیہ کے کمال عدوان ہسپتال میں بھی منتقل کیا گیا۔

انسانی حقوق گروپ یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے تصدیق کی کہ اس کی فیلڈ ٹیم نے غزہ میں "ہزاروں بھوکے شہریوں پر براہ راست فائرنگ کرنے والے اسرائیلی ٹینکوں کے دستاویزی ثبوت جمع کیے ہیں‘‘۔ "سوچا سمجھا قتل عام” غزہ میں سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کا بے گھر ہونے والوں پر یہ سوچا سمجھا حملہ اور قتل عام ہے۔

Tags: اسرائیلیامدادشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.