(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) برطانوی شہریت رکھنے والے 51 سالہ اسرائیلی قیدی نداو بوبلابیل اسرائیلی بمباری میں زخمی ہوا تھا لیکن اسرائیلی فوج کی جانب سے اسپتال تباہ ہونے کے باعث علاج نا ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عز الدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ روزایک بیان جاری کیا جس میں اسرائیلی قیدی کی موت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی اسرائیلی قیدی صیہونی فوج کی بمباری کے باعث زخمی ہوگیا تھا، جماعت نے اس کی علاج کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
القسام بریگیڈز نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس کا عنوان تھا "آزادی اور زندگی کے تبادلے کا معاہدہ…فوجی دباؤ، موت اور ناکامی”، جس میں اسرائیلی قیدی کے قتل کا اعلان کیا گیا۔
واضح رہے کہا کہ ندا و بوبلابیل 7 اکتوبر 2023 کو غزہ اغوا کرکے لایا گیا تھا اور اسے (اس کی والدہ) کو قیدیوں کے تبادلے کے پچھلے معاہدے میں رہا کیا گیا تھا۔