(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسز نے فلسطینی فیملی کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے رشتے داروں سے ملنے دوسرے قصبے جارہے تھے۔
مقامی ذرائع کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ غرب اردن کے شہر جنین کے شمال میں واقع قصبے الرب میں فلسطینی شہری ابراہیم جلیل کو سیکیورٹی چیک پوسٹ پر روکا، مکمل تلاشی لینے کے بعد تشدد کانشانہ بنایا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی فورسز نے ایک فلسطینی خاندان جس میں دو بچے اور میاں بیوی شامل تھے کو سیکیورٹی چیک پوسٹ پر روکا اور چند منٹ کی تلاشی کے بعد بچوں سمیت اس خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔