• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

زعترہ چوکی پر جانباز فلسطینی کا حملہ صہیونی جرائم اور جارحیت کا ردعمل ہے، حماس

حملہ صیہونی ریاستی دہشتگردی اور فلسطینی عوام اور مقدسات کے خلاف قابض صہیونی ریاست کی جارحیت کا ردعمل ہے

جمعرات 02-02-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
زعترہ چوکی پر جانباز فلسطینی کا حملہ صہیونی جرائم اور جارحیت کا ردعمل ہے، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی چوکی پر حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب فلسطینیوں کے ساتھ صیہونی ریاست کے سنگین جرائم جاری ہیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبدالطیف القانوع  نے مقبوضہ غرب اردن کے شہر نابلس میں صیہونی فوج کی زعترہ چوکی پر فلسطینی جانباز کے حملے کو  فلسطینیوں کے خلاف صیہونی ریاستی دہشتگردی اور فلسطینی عوام اور مقدسات کے خلاف قابض صہیونی ریاست کی جارحیت کا ردعمل قراردیتے ہوئے اس کارروائی کو سراہا ہے۔

اپنے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ یہ آپریشن ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب صہیونی جیلوں میں فلسطینی اسیران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ زعترہ چوکی پر کارروائی مزاحمت کاروں کی فلسطینیوں قیدیوں کے دفاع اور اس کے مظالم کا جواب دینے کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔

ہم اپنے بہادر اسیران کو یقین دلاتے ہیں مزاحمت کار اسرائیلی جیلروں کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ ہیں اور  ان کے دفاع کی ذمہ داری سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ "مزاحمت کار اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی اسیران کو آزاد کرانے کے لیے پر عزم ہیں”۔

Tags: اسرائیلیحماسزعترہصیہونیعبدالطیف القانوعفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.