(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے کارروائیوں میں غیر معمولی اضافے کے بعدصہیونی ریاست میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔
صہیونی ریات کے معروف اخبار اسرائیل ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کے تیزی سے جاری حملوں کے باعث اسرائیلی شہریوں میں گذشتہ روز سے شروع ہونے والے یہودیوں کے مذہبی تہوار”یوم کیپور“ کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی مایوسی پائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گذشتہ ستمبر:صہیونی فوجیوں نے 17 فلسطینی شہید 350 سے زائد کو زخمی کیا
اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے مذہبی تہوار کے موقع پر مزاحمت کاروں کے ممکناء حملوں سے بچنے کےلئے تمام فلسطینی علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا ہے۔
اخبار کے مطابق یوم کیپور سے ایک روز قبل یعنی گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے گاؤں بیتا کے قریب فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی فوج کے ایک دستے پر فائرنگ کی ، العیسویہ قصبے میں بھی دشمن کی پولیس اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔