(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادادہ) یمن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے علاقے یافا میں صیہونی فوج کے ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجےمیں اپنے اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا، صیہونی ریاست کا جدید ترین دفاعی نظام میزائل رولنےمیں ناکام رہا۔
یمن کی مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جس میں بتایا کہ نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ انہوں نے صیہونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کے علاقے یافا میں صیہونی فوج کے ٹھکانے کو ایک ہائپر سونک میزائل سے کامیابی سے نشانہ بنایا۔
بیان میں زوردیا گیا کہ صیہونی فوج کے دائیں بازو انتہا پسند حکومت کی غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے جس کی وجہ سے یمنی فوج نے حملہ کیا ہے اور حملے جاری رہیں گے۔
میگن ڈیوڈ ایڈوم (اسرائیلی ایمبولینس) نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ تل ابیب اور اس کے اطراف میں محفوظ علاقوں تک پہنچنے کی کوشش کے دوران 5 اسرائیلی اس وقت زخمی ہوئے جب علاقے میں ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔