• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کی سرنگوں سے یحییٰ السنوار کا الجزائر کے صدر کو مبارکباد کا پیغام

میں فلسطینی عوام کی طرف سے ریکارڈ کی گئی بہادری اور دشمن کے خلاف جاری جنگ میں ثابت قدمی کا پیغام بھیج رہا ہوں۔

بدھ 11-09-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ کی سرنگوں سے یحییٰ السنوار کا الجزائر کے صدر کو مبارکباد کا پیغام
0
SHARES
6
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی افواج گیارہ ماہ سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھے ہوئے ہے اور حماس کو تباہ کرنے کے نئے نئے دعوے کررہی ہے تاہم یحییٰ السنوار نے غزہ کی سرنگوں ے پیغام بھیج کر ثابت کردیا ہے کہ مزاحمت کی قیادت محفوظ ہے اور مضبوط ہے۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار نے گذشتہ روز غزہ کی سرنگوں سے صدر عبدالمجید تبون کو دوسری بار الجزائر کا صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

السنوار کی طرف سے پریس کو جاری ایک بیان میں الجزائر میں صدارتی انتخابات میں کامیابی کے موقع پر الجزائری عوام کو مبارک باد پیش ہے جس میں الجزائری عوام نے صدر عبدالمجید تبون پرایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں فلسطینی عوام کی طرف سے ریکارڈ کی گئی بہادری اور دشمن کے خلاف جاری جنگ میں ثابت قدمی کا پیغام بھیج رہا ہوں۔ فلسطینی عوام نےطوفا اقصی معرکے میں پوری بہادری اور ثابت قدمی کے ساتھ مزاحمت جاری رکھی اور نسل کشی کی جنگ میں دشمن کی جارحیت کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا ہے۔

حماس کے سربراہ نے فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور بین الاقوامی فورمز پر ان کے حقوق کا دفاع کرنے میں الجزائر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ الجزائر کی طرح فلسطین بھی دشمن کے استعمار سےجلد آزادی کی منزل سے ہم کنار ہوگا۔

واضح رہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی افواج نے فضا زمین اور سمندر کے راستے سے گذشتہ 11 ماہ سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کےنتیجےمیں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ کے قریب زخمی ہیں اس کے باوجود مزاحمت کی جانب سے بھیجاجانے والا پیغام اس بات کا ثبوت ہے کہ غزہ میں مزاحمت محفوظ ہے اور مضبوط ہے۔

Tags: الجزائرحماسشہیدعبدالمجید تبونغزہیحییٰ السنوار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.